Prgrams

ہفتہ شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم

حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر، ہفتہ شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کیلئے محکمہ زکوٰۃو عشر پنجاب نے مورخہ 13 اکتوبر 2021، وجہ تخلیق کائنات، رہبر انسانیت، خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کے بارے میں اسوہ حسنہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اجاگر کرنے کیلئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی طور پر محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ تلاوت کلام مجید، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور درود شریف کا اہتمام کیا گیا۔دفتر میں محفل میلاد کی مناسبت سے پینا فلیکس آویزاں کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر مولانا ضیاء المصطفی حقانی اور ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب،جناب رانا سجاد بابر، نے اپنے خطاب میں سیرت سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور مکمل نمونہ حیات ہے۔ محسن انسانیت کی ذات گرامی ہمیں کائنات کی ہر شے سے زیادہ عزیز ہے۔ لہذا ہفتہ، شان رسالت رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں کہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر کوئی بھی آنچ نہ آنے دیں گے