Prgrams

مستحقین زکوٰۃ کو گذارہ الا ؤ نس کی پہلی ششما ہی قسط کی تقسیم کا آ غاز

  جناب شوکت علی لا لیکا، وزیر زکوٰۃ وعشر پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  مو جو دہ قیا دت ملک کو ریا ست مدینہ کی بنیاد پر استوار کر نا چاہتی ہے اور معا شرہ کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت پنجاب نے عوام النا س کی فلا ح و بہبود کے لیے تمام تر خدمات ان کی دہلیز تک شفا فیت کے سا تھ اور جلدی پہنچانے کا تہیہ کیا ہو ا ہے۔ محکمہ زکوٰۃوعشر بھی حکومت کی ان کو ششوں میں معاون اور سر گرم عمل ہے۔محکمہ مستحق زکوٰۃ، بے سہارا افراد، بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور مفلوک الحال افراد کو ہر سال مختلف  مدات میں مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مالی سال 2020-2021 کے لیے مستحقین زکوٰۃ کو گذارہ الا ؤ نس کی پہلی ششما ہی قسط کی تقسیم کا آ غاز کر دیا ہے۔ ریگولر گذارہ الا ؤ نس کے مستحقین 9000/- روپے جبکہ بصارت سے محروم افراد 12000/-  روپے وصول کریں گے۔صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ پہلے ہی مبلغ 1 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ریگولر گذارہ الا ؤنس کے تقریبا ایک لاکھ 44 ہزار مستحقین کے لیے اور بصارت سے محروم تقریبا 6 ہزار 6 سوافراد کے لیے مبلغ 8 کروڑ روپے کی رقم ضلع زکوٰۃ کمیٹیوں کو جاری کر چکی ہے۔  
جناب عالمگیر احمد خاں، سیکر ٹری محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب نے بتایا کہ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون نمبر پر 8257 سے میسج / پیغام مو صول ہو گا جس پروہ اپنے قریبی یو۔بی۔ ایل اومنی سنٹر / دوکان / فرنچائز سے اپنی پوری رقم وصول کریں گے۔موصولہ رقم پر کسی قسم کی کو ئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ سروس چارجز متعلقہ ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹی      خود  یو۔بی۔ ایل  اومنی کو ادا کر ے گی۔
جناب محمد سجاد با بر ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب نے تما م چیئر مین ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹی ہائے و ضلعی زکوٰۃ  آ فیسرز کو تا کید کی ہے کہ اس ضمن میں منا سب تشہیرمتعلقہ ضلع کے مقامی الیکٹر انک و پر نٹ میڈ یا میں کی جائے      تاکہ مستحقین زکوٰۃ کی مکمل راہنما ئی ہو سکے اور انہیں گذارہ الا ؤنس کے حصول میں کو ئی مشکل / دشواری پیش نہ آ ئے