ہیلتھ کیئر

ہیلتھ کیئر کے تحت ان غریب مریضوں کو جو اپنے علاج کے لئے اخراجات برداشت نہ کرسکتے ہوں، مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ حقدار(مستحق) مریض کے طبی علاج کے لئے زکوٰۃ فنڈز پنجاب کے صوبائی سطح/ ٹیچنگ ہسپتالوں، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو جاری کئے جاتے ہیں۔ زکوٰۃ وصول کرنے والے نجی اداروں میں شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور، فاطمہ میموریل ہسپتال لاہور، الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی، راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنائزیشن (آرای ڈی او) راولپنڈی اور صغریٰ شفیع میڈیکل کمپلیکس نارووال بھی شامل ہیں۔

محکمہ زکوۃ وعشر سے گرانٹ وصول کرنے کے بعد ہسپتال مستحق مریضوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مفت طبی علاج فراہم کرتا ہے۔ درخواست دہندہ کو زکوٰۃ فنڈ نقدی کی صورت میں ادا نہیں کیا جائے گا۔

اہلیت کا معیار:

استحقاق کا تعین مریض کی مستقل رہائش کے علاقہ کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی کرتی  ہے۔

درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار:

مستحق مریض کواس کے رہائشی علاقہ کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی کی طرف سے استحقاق سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جو مفت علاج کے لئے اسے متعلقہ ہسپتال کی ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی کو جمع کراتا ہے۔ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کے زیرِصدارت ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی تمام درخواستوں پرعمل درآمد کراتی ہے۔