زکوۃ وعشرڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ امداد کے تحت یہ تعلیمی وظائف (فنی) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے قائم کردہ201 ووکیشنل ٹریننگ اداروں میں زیرِ تعلیم غریب نوجوان بچوں اور بچیوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ان وظائف کا مقصد غریب نوجوانوں کی بحالی کو کورسز کی وسیع رینج کے تحت مارکیٹ کی ضروریات پرمبنی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے ذریعے ممکن بنانا ہے۔
اہلیت کا معیار
استحقاق کا تعین مقامی زکوٰۃ کمیٹی کرتی ہے جس کی توثیق ادارے کے سربراہ، استاد اور ضلعی زکوۃ کمیٹی کے نامزد کردہ نمائندے پر مشتمل سکالرشپ کمیٹی کرتی ہے۔
درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار
طالبعلم وظیفے کے اجراء کی درخواست اپنے تعلیمی ادارے کے زریعے مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین کو وظائف (فنی) کے مجوزہ فارم پر جمع کرا سکتا ہے جس کے بعد متعلقہ مقامی زکوٰۃ کمیٹی استحقاق کا تعین کرے گی۔ وظیفے کا اجراء ضلعی زکوۃ کمیٹی کی طرف سے متعلقہ تعلیمی ادارے کو کیا جاتا ہے جو طالبعلم کو رقم کی ادائیگی کرتا ہے۔ ادارہ طلباء کو ماہانہ 4000 روپے بطور وظیفہ ادا کرتا ہے۔
