معلومات تک حقِ رسائی کا مقصد
آئین کے آرٹیکل 19۔اے کے مطابق قانون کے تحت عائد ضابطوں اور موزوں پابندیوں کے ساتھ عوامی دلچسپی کے معاملات کے بارے میں معلومات تک رسائی پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے- شہری سرکاری اداروں کے علاوہ حکومت کی جانب سے مناسب حد تک فنانس کردہ نجی اداروں کے بارے میں بھی معلومات تک رسائی کا حق رکھتے ہیں- معلومات تک رسائی کا حق اس اصول پرمبنی ہے کہ چونکہ شہری ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں لہذاٰ معلومات تک رسائی کا حق بھی رکھتے ہیں-
اہم معلومات
- سرکاری ادارے کی تفصیل اور اس کے امور
- افسران اور ملازمین کے اختیارات اور دائرہ کار
- محکمانہ امور کی انجام دہی کیلئے سرکاری ادارے کے طے کردہ ضوابط اور طریقہء کار (محکمہء زکوٰۃ و عشر اپنے امور کی انجام دہی بمطابق پنجاب زکوٰۃ اینڈ عشر ایکٹ 2018ء، رولز آف بزنس 2011ء اور ای ایس ٹی اے کوڈ کرے گا)
- سرکاری ادارے کے اَمور کی انجام دہی کیلئے نافذ، جاری یا استعمال کی جانے والی ایکٹس، آرڈیننس، رولز، ریگولیشنز، نوٹیفکیشز، سرکلرز اور دیگر قانونی دستاویزات
- سرکاری ادارہ کے پاس موجود معلومات کی کیٹگریز کی اسٹیٹمنٹ
- فیصلہ سازی کے طریقہ کار کی وضاحت اور عوامی رائے دہی یا فیصلہ کے بارے میں مشاورت کا کوئی موقع
- افسران اور ملازمین کی ڈائریکٹری مع مشاہرہ، سہولیات و مراعات
- سرکاری ادارہ کا بجٹ بشمول تمام تجویز کردہ اور اصل اخراجات کی تفصیلات
- اگر سرکاری ادارہ سبسڈی دے رہا ہے تو سبسڈی کی رقم اور استفادہ کنندگان کی تفصیل (محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سبسڈی فراہم نہیں کی جاتی)
- رعایت وصول کنندگان کی تفصیلات، سرکاری ادارہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری یا اجازت (محکمہ کی جانب سے کوئی رعایت، منظوری یا اجازت وغیرہ نہیں دی جاتی)
- سرکاری ادارہ کے پاس موجود معلومات تک رسائی کیلئے دستیاب سہولیات (تفصیلی معلومات کیلئے پروگرام، خبریں و تقریبات پر کلک کریں یا ہم سے رابطہ کریں)
- سرکاری ادارے کے انفارمیشن آفیسر کا نام، عہدہ، دیگر تفصیلا ت؛ اور
- دیگر معلومات جن سے حکومت بذریعہ آفیشل گزٹ مطلع کر سکتی ہے (آفیشل گزٹ سے متعلقہ دیگر معلومات کیلئے یہاں کلک کریں)
- چیف پبلک انفارمیشن آفیسر
- پبلک انفارمیشن آفیسرز
- راہنمائی برائے پی آئی اوز
پی آئی اوز کو آر ٹی آئی کی تربیت /صلاحیت سازی
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ کی جانب سے مورخہ 04 فروری 2021ء کو پبلک انفارمیشن آفیسرز کیلئے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں تما م افسران کو پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ء کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
