زکوٰۃ راشن کارڈ ماہانہ وظیفہ ہے جو کہ دائمی غرباء کےلئے مختص ہے۔ اس وظیفے کا مقصد انتہائی غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد کو بھوک سے بچانا ہے۔ اس وظیفے کے تحت دی جانے والی رقم 2000 روپے ماہانہ ہے اور یہ مستحق فرد کی مستقل رہائش کےعلاقہ کی زکوۃ کمیٹی کے ذریعے ادا کی جاتی ہے۔ 2014ء سے زکوٰۃ راشن کارڈ برانچ لیس بینکنگ کے طریقہ کار کے تحت ادا کیا جا رہا ہے جو بائیومیٹرک سسٹم (بی وی ایس) کی بدولت نسبتا زیادہ تیز، آسان اورشفاف ہے۔
اہلیت کا معیار
-
بالغ مسلمان مرد/ عورت جو خط غربت سے نیچے ذندگی بسر کر رہا /رہی ہو۔
-
بے روزگار ہوں۔
-
بیوگان، یتیم، معذور، ضعیف العمر اور بے سہارا افراد کو ترجیح دی جائے۔
-
ایسی بیوہ خواتین جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں ان کو دیگر بیوہ خواتین پر ترجیح دی جائے۔
-
ایک خاندان سے زکوٰۃ راشن کارڈ کی ادائیگی کے لئے ایک ہی شخص کا انتخاب کیا جائے۔
-
غریب سے غریب تر کو ترجیح دی جائے۔
-
زکوٰۃ راشن کارڈ کے لئے اہل نہ ہیں
-
ایسے افراد کو شامل نہ کیا جائے جو پیشہ ور بھکاری ہوں۔
-
ایسے افراد کو شامل نہ کیا جائے جن کا زرعی رقبہ/مال مویشی یا شہری جائیداد سے معقول آمدن ہو اور وہ صاحب نصاب ہوں۔
-
ایسے افراد جو پنجاب بیت المال، پاکستان بیت المال، احساس کفالت پروگرام اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری امداد دینے والے ادارہ جات سے رقم وصول کر رہے ہوں کا نام بھی فہرست مستحقین میں شامل نہ کیا جائے۔
-
ایسے افراد جو سرکاری ملازمت رکھتے ہوں یا سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن وصول کر رہے ہوں کا نام بھی مستحقین کی فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔
-
ایسی بیوگان جو اپنے مرحوم خاوند کی پنشن وصول کر رہی ہوں۔ علاوہ ازیں ایسی مطلقہ یا غیر شادی شدہ خواتین جو اپنے مرحوم والد کی پنشن وصول کر رہی ہوں کا نام بھی فہرست مستحقین میں شامل نہ کیا جائے۔
مستحق فرد اپنی مستقل رہائش کے علاقہ کی زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین کو درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ مقامی زکوۃ کمیٹی درخواست کنندہ کی مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست منظور یا مسترد کر سکتی ہے۔ زکوٰۃ راشن کارڈ بذریعہ برانچ لیس بینکنگ ادا کیا جاتا ہے۔
