نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس ماہانہ وظیفہ ہے جو خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے مکمل طور پر نابینا افراد کےلئے مختص ہے۔ اس وظیفے کا مقصد انہیں بھوک سے بچانا ہے۔ وظیفے کے تحت دی جانے والی رقم مبلغ 2000 روپے ہے اور یہ مستحق فرد کی مستقل رہائش کےعلاقہ کی زکوۃ کمیٹی کے ذریعے برانچ لیس بینکنگ کے طریقہ کار کے تحت ادا کی جا رہی ہے۔
اہلیت کا معیار
- استحقاق کا تعقین مستحق فرد کی مستقل رہائش کے علاقہ کی زکوۃ کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے
- مکمل طور پر نابینا فرد
- بے روزگارہو
- پیشہ ور بھکاری نہ ہو
درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار
مستحق فرد اپنی مستقل رہائش کے علاقہ کی مقامی زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین کو درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ مقامی زکوۃ کمیٹی استحقاق کا تعین کرنے کے بعد مستحق فرد کے لئے ماہانہ 2000 روپے الاؤنس کا جاری کرے گی۔ گزارہ الاؤنس بذریعہ برانچ لیس بینکنگ ادا کیا جاتا ہے۔
