Prgrams

Monthly Progress Review meeting with Field formations held on 18.11.2026

مورخہ   18.11.2026   کو جناب ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب کی فیلڈ فارمیشن کے ساتھ زوم لنک پر ماہانہ پراگرش ریویو میٹنگ ہوئی جس میں سی ایم پنجاب رحمت کارڈ کے دوسرے فیز اور زکوٰۃ بجٹ 2026-27 کی تیاری کے بابت بریف کیا گیا۔ بتایا گیا کہ صوبائی زکوٰۃ کونسل کا اجلاس جلد متوقع ہے جسکی منظوری سے بہت جلد فنڈز کا اجرا کر دیا جائے گا۔ مذکورہ میٹنگ میں انٹرنل و ایکسٹرنل آڈٹ پر بھی تفصیلی بات ہوئی اور ہدایات جاری کی گئیں۔ مذید براں وزیر اعظم شکایت سیل، وزیر اعلیٰ شکایت سیل، کورٹ کیسز کو فوری نبٹانے کی ہدایات دی گئیں۔رضاکارانہ زکوٰۃ کی وصولی کے بابت مذکورہ میٹنگ میں مناسب اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ نیز فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اپنے اپنے دفاتر میں حاضری  کو یقینی بنائیں نیز اپنے اپنے دفاتر کو گوگل میپ سے منسلک کریں تا کہ وزیٹرز کو دفتر آنے میں آسانی رہے۔