Prgrams

Meeting with Field formations

مورخہ 20.01.2026 کوجناب ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب کی فیلڈفارمیشنز کے ساتھ  میٹنگ ہوئی جس میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مزکورہ میٹنگ میں انٹرنل و ایکسٹرنل آڈ ٹ میکنیزم پر تفصیلی بات ہوئی ۔ ریکارڈ کی تکمیل، آڈ ٹ پیراجات کے بروقت جوابات اور زکوٰۃ فنڈز کی موثر نگرانئی کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ مزید براں وزیر اعظم شکایت سیل، وزیر اعلیٰ شکایات سیل و دیگر کورٹ کیسز کے بروقت جوابات ، ایڈمنسٹریٹرز مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹیز ہائے کی تعیناتی، انکی ٹریننگ نیزسال 2025-26 کے لئے گزارہ الائونس کی تقسیم کے لئے فہرستوں کی تیاری کے بابت ہدایات دی گئیں ۔ علاوہ ازیں اپنے اپنے اضلاع میں عوامی آگاہی مہم چلانے اور زکوٰۃ کی رضاکارانہ وصولی کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔ مزید براں فیلڈ فارمیشنز کوپنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل سے نئی منظور شدہ سکیموں کے بارے میں بھی تفصیلاَ آگاہ کیا گیا۔