چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل رانا منور حسین کی زیر صدارت کونسل کا 36 واں اجلاس مورخہ 10 ستمبر2025 کو منعقد ہوا جس میں 35 ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کل 10 اینجنڈے پیش کیے گئے۔ نیز برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے مستحقین زکوٰۃ کو فنڈز کی تقسیم بارے تففصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مزید براں پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی تشکیل کردہ ذیلی کمیٹوں کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیز کونسل نے 18اضلاع کے 91 دینی مدارس کے 8 ہزار781 مستحقین طلبا و طالبات کے لئے مبلغ9 کروڑ54 لاکھ سے زائد رقم کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ تالیف قلب کے لئے15 نو مسلم افراد کی مالی امداد کے لئے مبلغ22 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی






