یوم آزادی کی مرکزی تقریب14 اگست کو دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوٰہ پنجاب 2 کورٹ سٹریٹ میں منعقد ہوئی۔محکمہ زکوٰۃوعشرمیں 14 اگست کو پاکستان کا 78 واں یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب، محمد اسلم رامےاور دیگر افسران اور تمام عملہ نے پرچم کشائی کی اس تقریب میں حصہ لیا۔ تمام آفیسرز اور اہلکاران نے قومی پرچم کے بیج بھی لگائے۔ اور جشن آزادی کے حوالے سے حاضرین سے خطاب بھی کیا اور آخر میں ملک و ملت کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی .






