معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر و رانا منور حسین چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی زیر صدارت کونسل کا 34 واں اجلاس
زکوٰۃ کی رقم حقیقی مستحقین تک شفافیت سے پہنچانے کا عزم۔
اجلاس میں کل 4 ایجنڈے پیش کیے گئے۔ترجمان
اجلاس میں پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے 33 ویں اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
تقسیم زکوٰۃ کے طریقہ کار میں آسانی، جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت۔
زکوٰۃ کی مقدس امانت میں خیانت و خرد برد کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔
محکمہ زکوٰۃ و عشر کی خدمات کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ہدایت۔
محکمہ زکوٰۃ و عشر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
ذیلی کمیٹی برائے فراہمی روزگارسکیم (ای بائیکس) کی سفارشات کا جائزہ۔
پروکیورمنٹ کمیٹی برائے ای بائیکس کی تشکیل۔ترجمان
محکمہ زکوٰۃ و عشر کے حالیہ پروگرامز میں بہتری کے لئے ذیلی کمیٹی کا قیام
مستحق مریضوں کے مفت علاج و معالجے کے طریقہ کار کو سہل اور آسان بنانے کے لئے سفارشات طلب۔
معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا کونسل سے خطاب
زکوٰۃ رقم کی تقسیم میں خیانت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہو گی بلکہ انکو گرفتار بھی کیا جائے گا ۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب
زکوٰۃ و عشر کونسل کے فرائض سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ادا کریں گے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب
محکمہ زکوۃ و عشر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔راشد اقبال نصر اللہ
پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔راشد اقبال نصر اللہ






