کی ہدایات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب لاہور کے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جناب محمد اسلم رامے ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں درختوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر زور دیا۔ بعد ازاں دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب کی بلڈنگ کے احاطے میں پودے بھی لگائے گئے۔مزید براں ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب نے ہدایت کی کہ پورے پنجاب کے ضلعی دفاتر میں پودے لگائے جائیں۔






