Prgrams

پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 32 واں اجلاس مورخہ06 مارچ 2025

پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 32 واں اجلاس مورخہ06 مارچ 2025 کو رانا منور حسین،(ایم پی اے) چیئرمین پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جناب راشد اقبال نصراللہ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب، ملک افتخار احمد، پالیمانی سیکر ٹری محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب، جناب عون حمید،ایم پی اے، جناب نوید اسلم خان لودھی، ایم پی اے، جناب محمد زبیر خان، ایم پی اے، محترمہ صفیہ سعید،ایم پی اے، محترمہ مہوش سلطانہ،ایم پی اے، محترمہ حمیدہ میاں، ایم پی اے، علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر، جناب محمد بدر الزمان، ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، رانا راشد مقبول، جناب احتشام الحق، محترمہ عفت لیاقت، محترمہ انیلہ اختر چوہدری فاضل ممبران پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل اور سیکر ٹری محکمہ خزانہ، سیکر ٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال، سیکر ٹری محکمہ سپیشلا ئز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن، سیکر ٹری انڈسٹری، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے نمائندگان کے علاوہ چیف ایڈمنسٹریٹر / سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب عرفان احمد سند ھو اور ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب محمد اسلم رامے نے شرکت کی۔ اجلاس میں تخمینہ زکوٰۃ بجٹ برائے مالی سال2024-25 کے لئے مجموعی طور پر مبلغ 06 ارب 77 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی اس رقم سے 03 لاکھ سے زائد مستحقین زکوٰۃ مختلف مدات کے تحت مستفید ہو ں گے۔ کونسل نے گزارہ الاؤنس کی مد میں 03 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ روپے، نابینا افراد کے لیے گزارہ الاؤنس کی مد میں 15 کروڑ روپے، جزام کے مریضوں کو گزارہ الاؤنس کی فراہمی کے لیے 10 لاکھ روپے ،غریب اور نادار بچیوں کی شادی کے لیے 30 کروڑ روپے، تعلیمی وظائف (جنرل) کے لیے 20 کروڑ روپے ، تعلیمی وظائف (دینی مدارس) کے لیے 20 کروڑ روپے ، تعلیمی وظائف (فنی) کے لیے 54 کروڑ 60 لاکھ روپے ، صوبائی، ضلع و تحصیل کی سطح کے ہسپتالوں میں غریب اور نادار افراد کے مفت علاج و معالجے کے لیے 34 کروڑ روپے، تالیف قلب کے لیے 05 کروڑ روپے، روزگار سکیم کے لیے 53 کروڑ 90 لاکھ اور انتظامی اخراجات کے لیے 56 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ کونسل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے 05 کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے نئی سکیم کی بطور پائیلٹ پروجیکٹ آغاز کی بھی منظوری دی۔ کونسل نے گزارہ الا ؤنس کی ماہانہ شرح1500 سے بڑھا کر 2000 روپے اور شادی گرانٹ کی شرح 25ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ کرنے کی منظوری دی۔ مزید براں تعلیمی وظائف جنرل، دینی مدارس اورجزام کے مریضوں کے لیے گزارہ الاؤنس کی شرح میں بھی اضافہ کیاگیا۔ نیز کونسل نے گزارہ الا ؤنس، شادی گرانٹ، تعلیمی وظائف (فنی)، ہیلتھ کیئر، تالیف قلب، نئی روز گار سکیم اور عاملین زکوٰۃ کے معاملات قواعد وضوابط میں غور وخوض کے لیے سب کمیٹیاں تشکیل دیں۔