یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب، محمد اسلم رامےاور دیگر افسران اور تمام عملہ نے پرچم کشائی کی اس تقریب میں حصہ لیا۔ تمام آفیسرز اور اہلکاران نے قومی پرچم کے بیج بھی لگائے۔ ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب نے اس موقع پر پودہ بھی لگایا اور جشن آزادی کے حوالے سے حاضرین سے خطاب بھی کیا اور آخر میں ملک و ملت کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی نیز محکمہ زکوٰۃ کے ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں بھی یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی گئی۔






