Prgrams

محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الا ؤنس کی تقسیم

 محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الا ؤنس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ مستحقین کو ٹیلی نار ایزی پیسہ کی طرف سے 3737 سے میسج موصول ہو گا اور گزارہ الا ؤنس کے مستحقین بذریعہ ایزی پیسہ مبلغ- 9000/ روپے فی کس بعدا ز بائیو میٹرک تصدیق اپنے کسی بھی نزدیکی ریٹیلر، فرنچائزسے مکمل رقم وصول کر یں گے۔ جبکہ گزارہ الا ؤنس برائے نابینا افراد مبلغ 12000/- روپے فی کس وصول کریں گے۔        مستحقین گزارہ الا ؤنس اور گزارہ الاؤنس برائے نابینا افرادکے لیے سال 2023-24 کی پہلی قسط جاری کی دی گئی ہے۔فرنچائز یا ریٹیلر کی طرف سے مستحقین زکوٰۃ سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ مستحقین زکوٰۃ کسی قسم کی دشواری کی صورت میں ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن 62632 ڈائل کرکے آپشن 4 کا انتخاب کریں اوراپنی شکایت کا اندراج کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے گزارہ الاؤنس کی تقسیم کے لیے تشکیل دیئے گئے  خصوصی سیل کے نمبر 042-99211876 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔