وزیر زکوٰۃ وعشر پنجاب جناب سید اظفر علی ناصر نے مورخہ 27.01.2023کو محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب اور ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے انہیں خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی نیز وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب کو محکمہ زکوٰۃ کی مختلف مدات، فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے اس امر کا اظہار کیا کہ زکوٰۃ کی شفاف تقسیم ہماری اولین ترجیح ہے۔ جس کا مقصد معاشرے کے غریب، یتیم، بیوگان اور پسے ہوئے طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے معاشی انصاف دلانا ہے۔ اگر دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا دیا جائے تومعاشرے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنا ہمار ا دینی، قومی اور اخلا قی فریضہ ہے۔ اس کام کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ یہ عبادت، برکت بلکہ وسیلہ نجات بھی ہے۔






