Prgrams

پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی تشکیل نو

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اگلی تین سالہ مدت کیلئے پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک واصف مظہر ایم پی اے کو چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ کونسل میں ہر ڈویژن سے ایک ممبر صوبائی اسمبلی کو شامل کیا گیا ہے علاوہ ازیں کونسل میں مختلف علماء کرام اور سکالرز شامل کئے گئے ہیں جبکہ مختلف محکمہ جات کے سیکریٹریزبھی پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل میں بطور ممبران شامل کئے گئے ہیں۔