سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مورخہ 15.11.2022 کو ”یو م زکوٰۃ“ کا انعقادکیا گیا۔ تمام ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹیاں آئندہ بھی مہینے میں ایک دن”یوم زکوٰۃ“ کے طور پر منائیں گی تاکہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ صاحب ثروت افراد کو بھی محکمہ زکوٰۃ وعشر کی خدمات سے متعلق مکمل آ گاہی حاصل ہو سکے۔ اضلاع میں سیمینار / واک اور دیگر پروگرامز منعقد کیے گئے جن میں ممبران ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے علاوہ عوام الناس خصوصاً علاقہ کے معززین، عوامی نمائندگان / اراکین پارلیمنٹ، علماء ومشائخ، چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، انجمن تاجران، زمیندار/کاروباری طبقہ اور دیگر مخیر و صاحب استطاعت لوگوں نے شرکت کی۔ محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب، زکوٰۃ کی رقم شریعت کیمطا بق غرباء اور مساکین میں تقسیم کا اہتمام کر تا ہے۔گزشتہ چار سالوں کے دوران 17ارب83کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقم9لاکھ87 ہزار سے زائد مستحقین میں تقسیم کی گئی اور صوبہ بھر میں تقسیم کی مجموعی شرح95% رہی۔ ”یوم زکوٰۃ“ کے حوالے سے آ ج کی تقریبات میں عوام الناس کو محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے پروگرامز کے متعلق آگاہ کیا گیااور زکوٰۃ کی رضاکارانہ ادائیگی کے لیے ترغیب دی گئی کہ مخیراور صاحب استطا عت حضرات اپنی زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے حکومت کے نظام پر اعتماد کرتے ہوئے غریب،نادار اور دکھی انسانیت کی مدد کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر یں۔ شرکاء کو بتا یا گیا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی ہمارا ایک مذہبی فریضہ ہے۔ ملک میں غریب اور ضرورت مندوں کی مو جو دگی کے پیش نظر زکوٰۃ ادا کر نا ہمار ا دینی، قومی اور اخلا قی فریضہ بھی ہے۔ اس کام کے لیے ہم سب کو مل کر آ گے بڑ ھنا ہو گا۔ یہ عبادت بھی ہے، برکت بھی ہے بلکہ وسیلہ نجات ہے۔






