Prgrams

یوم استحصال کشمیر

کومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر، محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2022 بروزجمعتہ المبارک مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری جبرو استبداد کے خلاف یوم استحصال منایا گیا جس کی مرکزی تقریب محکمہ زکوٰۃ پنجاب کے صوبائی دفتر لاہور میں منعقد کی گئی۔ علاوہ ازیں صوبہ بھر کی تما م ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹیوں کے دفاتر میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کشمیر ی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ علاوہ ازیں دفتر میں بینرز، پینا فلیکس اور کشمیری پر چم آ ویزاں کئے گئے۔
ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب، محمد سجاد بابرکا کہنا تھا کہ یو م استحصال منانے کا مقصد کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت اور جدوجہد آ زادی کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبو ضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے اور بھا رتی سرکار نے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا ہے۔ اسے نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہو گا۔ ریا ستی جبر و تشدد کے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیر یوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ پاکستانی عوام کشمیری بہن بھا ئیوں کے ساتھ کھڑے ہیں او ر ہر فورم پر ان کی مددجاری رکھیں گے۔