محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مالی سال2021-22 کے لیے مستحقین زکوٰۃ کو گذارہ الا ؤ نس کی دوسری ششما ہی قسط کی تقسیم کا آ غاز کر دیا ہے۔ریگولر گذارہ الا ؤ نس کے مستحقین 9000/- روپے جبکہ بصارت سے محروم افراد 12000/- روپے وصول کریں گے۔ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون نمبر پر3737 سے میسج / پیغام مو صول ہو گا جس پروہ اپنے قریبی ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر / دوکان / فرنچائز سے بعد از بائیومیٹرک تصدیق اپنی پوری رقم وصول کریں گے۔موصولہ رقم پر کسی قسم کی کو ئی کٹوتی نہیں کی جائے گی






