محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے موسم بہار سال2022 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ سلمان اعجاز سکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب اور محمد سجاد بابر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب نے پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ محکمہ ہذا نے رواں شجرکاری مہم میں 6000 پودے لگانے کا عزم کیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب بھر کے صوبائی، ڈویژنل و ضلعی دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے اور ان کی موثر نگرانی کی جائے گی۔






