حکومت پنجاب نے عوام النا س کی فلا ح و بہبود کے لیے تمام تر خدمات ان کی دہلیز تک شفا فیت کے سا تھ اور جلدی پہنچانے کا تہیہ کیا ہو ا ہے۔ محکمہ زکوٰۃوعشر بھی حکومت کی ان کو ششوں میں معاون اور سر گرم عمل ہے۔ محکمہ مستحق زکوٰۃ، بے سہارا افراد، بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور مفلوک الحال افراد کو ہر سال مختلف مدات میں مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب مالی سال2021-22 کے لیے مستحقین زکوٰۃ کو گذارہ الا ؤ نس کی پہلی ششما ہی قسط کی تقسیم کا آ غاز کر دیا ہے۔ریگولر گذارہ الا ؤ نس کے مستحقین 9000 روپے جبکہ بصارت سے محروم افراد 12000 روپے وصول کریں گے۔ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون نمبر پر3737 سے میسج / پیغام مو صول ہو گا جس پروہ اپنے قریبی ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر / دوکان / فرنچائز سے بعد از بائیومیٹرک تصدیق اپنی پوری رقم وصول کریں گے۔موصولہ رقم پر کسی قسم کی کو ئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ سروس چارجز متعلقہ ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹی خود ٹیلی نار ایزی پیسہ کو ادا کر ے گی۔






