Prgrams

مالی سال 2021-22 کے لئے زکوٰۃ و عشر بجٹ مبلغ03 ارب 90 کروڑ روپے منظور

گزارہ الاؤنس مبلغ02 ارب25کروڑ روپے کی منظوری

صوبائی، ضلع و تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں غریب اور نادار افراد کے مفت علاج و معالجے کے لئے 21کروڑ 70 لاکھ روپے منظور

اجلاس میں شوکت علی لالیکا وزیر زکوٰۃ و عشرپنجاب، سلمان اعجاز، سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب کی شرکت

پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 21 واں اجلاس مورخہ 27.09.2021 کو منعقد ہو ا۔ اجلاس میں زکوٰۃ بجٹ برائے سال2021-22 کے لئے 03 ارب 90 کروڑروپے کی منظوری دی گئی۔ کونسل نے گزارہ الاؤنس کی مد میں 02 ارب 25 کروڑ روپے، نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس مبلغ 15کروڑ 60لاکھ روپے، جزام کے مریضوں کے لیے گزارہ الا ؤ نس مبلغ 12 لا کھ روپے، صوبائی، ضلع و تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں غریب اور نادار افراد کے مفت علاج و معالجے کے لئے 21کروڑ 70 لاکھ روپے، مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے 06 کروڑ 30لاکھ روپے، دینی مدارس کے مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے بھی 06 کروڑ 30 لاکھ روپے، جبکہ تعلیمی وظائف فنی کی مد میں 71 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تاکہ مستحق طلباء و طالبات ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مفت فنی تربیت حاصل کر سکیں۔

مورخہ27.09.2021 کو پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 21 واں اجلاس زیر صدرات چوہدری بلال اعجاز چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل منعقد ہوا جس میں شوکت علی لالیکا وزیر زکوٰۃ و عشر، سلمان اعجاز، سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، فاضل ممبران سید یاور عباس بخاری، وزیر برائے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، محمد افضل، ایم پی اے، محترمہ سلیم بی بی ایم پی اے، محترمہ عائشہ اقبال ایم پی اے،محترمہ ڈاکٹر محسنہ منیر،محترمہ یا سمین نعیم، عبدالجبار، عبدالرسول قادری، محمد یوسف خاں، محمد احمد پیر زادہ، محترمہ جنت حسین نیکوکارہ ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ، نجف عباس، سیکشن آ فیسر (بجٹ اینڈ اکاؤ نٹس)، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، محمد ارشد دررانی،مارکیٹینگ آ فیسر،محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال،فیصل اقبال (بجٹ آٖفیسر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن کے علاوہ رانا محمد سجاد بابر، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب نے شرکت کی۔