Prgrams

پنجاب زکوٰۃوعشر کونسل کا چوتھا اجلاس

پنجاب زکوٰۃوعشر کونسل کا چوتھا اجلاس مورخہ 7 فروری 2019ء زیر صدارت ،جسٹس(ریٹائرڈ) جناب اختر حسن، چیئرمین پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل منعقد ہوا.کونسل نے صوبائی سطح کے 48 ہسپتالوں/ طبی ادارہ جات کو دوسری ششماہی گرانٹ (جنوری تا جون) کے لئے مبلغ161.00 ملین روپے جاری کرنیکی منظوری دی تا کہ مستحق مریضوں کا علاج بلا تعطل جاری رکھا جا سکے. جناب شوکت علی لالیکا، وزیر زکوٰۃ وعشر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہل ، قابل اور دیانتدار افراد کو ہی ضلع زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبران کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ کونسل کے تمام ارکان نے وزیر زکوٰۃوعشر کے موقف کی تائید کی نیز اس امر کی توثیق کی گئی کہ زکوٰۃ فنڈ کی بروقت تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا