وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ
مالی سال 2025-26ء کے دوران صوبے کے تمام اضلاع کیلئے 5,000ملین روپے کی رقم مختص کی گئی اورسکیم ہٰذا کے تحت کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 39,000ہزارسے زائد مستحق بیواؤں اور ایسے یتیم بچوں کا انتخاب کیا گیا جن کے ماں، باپ وفات پا چکے ہیں۔
زکوٰۃ راشن کارڈ
مالی سال 2025-26ء کے دوران صوبے کے تمام اضلاع کیلئے 1773ملین روپے کی رقم مختص کی گئی اور سکیم ہٰذا کے تحت 123000سے زائد غریب افراد مستفید ہوئے۔
تعلیمی وظائف (عمومی)
مالی سال 2025-26ء کے دوران صوبے کے تمام اضلاع کیلئے200ملین روپے کی رقم مختص کی گئی اور اِس سکیم کے تحت 13000سے زائد مستحق طلباء و طالبات مستفید ہوئے۔
تعلیمی وظائف (دینی مدارس)
اس سکیم کیلئے مالی سال 2025-26ء کے دوران200ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی جس سے 11000طلباء مستفید ہوئے۔
جذام کے مریضوں کیلئے زکوٰۃ راشن کارڈ
ضلع راولپنڈی میں جذام سے متاثرہ 23گھرانوں نے مالی سال 2025-26ء کیلئے مختص 10لاکھ روپے کی رقم سے استفادہ حاصل کیا۔
شادی گرانٹ
صوبہ بھر میں مالی سال 2025-26ء کے دوران200ملین روپے شادی گرانٹ کے طور پر مختص کئے گئے۔
