آج کی جدید دنیا میں ہمیں اپنے ملک کے عوام کی بہتری پر اضافی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ غربت اور بھوک کا خاتمہ ہر قوم کے بہتر مستقبل کیلئے نا گزیر ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں غریبوں کی حالت بین الاقوامی معیارات سے انتہائی نیچے ہے۔ اگرچہ محکمہ زکوٰۃ وعشرغریبوں کی فلاح کیلئے کام کر رہا ہے تاہم ابھی مزید ہم آہنگی، توجہ اور منظم ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم غریب لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ذریعے اُن کے معیار زندگی میں بہتری کے مشن پر کاربند ہیں۔ بفضل خدا تعالیٰ ہم غربت سے پاک ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں جہاں بلا امتیاز علاقہ، رنگ و نسل سب کیلئے بنیادی انسانی ضروریات موئثر اور شفاف طریقے سے میسر ہوں گی۔ مجھے یقین ہے کہ حکومت پنجاب کے حکام بالامقامی غریب اور نادار لوگوں کی بہبود اور بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھانے میں کوئی کسر نہ اُتھا رکھیں گے۔
محترمہ مریم نواز شریف
وزیرِ اعلٰی، پنجاب
