معلومات تک رسائی کا حق

معلومات تک حقِ رسائی کا مقصد

آئین کے آرٹیکل 19۔اے کے مطابق قانون کے تحت عائد ضابطوں اور موزوں پابندیوں کے ساتھ عوامی دلچسپی کے معاملات کے بارے میں معلومات تک رسائی پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے- شہری سرکاری اداروں کے علاوہ حکومت کی جانب سے مناسب حد تک فنانس کردہ نجی اداروں کے بارے میں بھی معلومات تک رسائی کا حق رکھتے ہیں- معلومات تک رسائی کا حق اس اصول پرمبنی ہے کہ چونکہ شہری ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں لہذاٰ معلومات تک رسائی کا حق بھی رکھتے ہیں-

اہم معلومات 

پی آئی اوز کو آر ٹی آئی کی تربیت /صلاحیت سازی

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ کی جانب سے مورخہ 04 فروری 2021ء کو پبلک انفارمیشن آفیسرز کیلئے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں تما م افسران کو پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ء کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔