شادی گرانٹ

شادی گرانٹ کا مقصد غیرشادی شدہ خواتین یا ان کے سربراہ ،جو شادی کے اخراجات برداشت نہ کر سکتے ہوں، کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ امداد کی حالیہ رقم 25,000 روپے ہے۔

اہلیت کا معیار

کوئی بھی غریب، ضرورت مند اور حقدارعورت یا اس کے والدین/ سربراہ میرج گرانٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

مستحق فرد شادی کے لیے امداد کی درخواست مقامی زکوٰۃ کمیٹی کو جمع کرا سکتا ہے۔ مقامی زکوٰۃ کمیٹی استحقاق کا تعین کرنے کے بعد درخواست ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کو بھیجے گی جو طریقہ کار کے مطابق مقامی زکوٰۃ کمیٹی کو فنڈز کا اِجراء کرتی ہے۔ فنڈز کی ادائیگی برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے کی جاتی ہے۔