تعلیمی وظیفہ (مدارس) دینی تعلیم حاصل کرنے والے حقدار طلباء کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ اس وظیفے کا مقصد انہیں اسلامی شعار کے مطابق اسلام کی تعلیم جاری رکھنے میں معاونت کی فراہمی اور ریاست مخالف یا معاشرے کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچانا ہے۔ اس وظیفے کے تحت مدرسہ کی انتظامیہ کے لئے طلباء کی رہائش اور کھانے کی ضروریات کے لئے بھی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔
اہلیت کا معیار
یہ وظائف ایسے دینی مدارس جو زکوٰۃ ڈیپارٹمنٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوں اورمحکمہ داخلہ حکومت پنجاب سے کلیئر ہوں، میں زیرِ تعلیم طلباء کو دئیے جاتے ہیں۔
درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار
حقدار طالبعلم اپنی درخواست ادارے کے سربراہ (مہتمم) کو جمع کرا سکتا ہے۔ جو مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے استحقاق کا تعین کرنے کے بعد اسے پراسس کرتا ہے۔ ضلعی زکوٰۃ کمیٹی متعلقہ دینی مدارس کو فنڈز کا اجراء کرتی ہے جو بعد ازاں طلباء کو کیش ادائیگی کرتے ہیں۔
وظیفے کی حد
کیٹیگری I-III کے مدارس
| سالانہ حد (روپے) |
کورس کا نام |
| 6000 | پرائمری تا میٹرک |
| 12000 | میٹرک سے آگے اور بی اے یا مساوی |
| 12000 | ایم اے (یا مساوی) اور اس سے آگے |
کیٹیگری IV کے مدارس
| سالانہ حد (روپے) |
کورس کا نام |
| 3000 | حفظ و ناظرہ |
| 6000 | موقوف علیہ |
| 12000 | دورہء حدیث |
