تعلیمی وظائف (جنرل)

تعلیمی وظائف (جنرل) کا مقصد حقدار طلباء کو انہیں تعلیم کے مسلسل حصول میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

اہلیت کا معیار

یہ وظائف پنجاب حکومت سے منظور شدہ کالج، یونیورسٹی، پولی ٹیکنیک اور دیگر اداروں کے حقداراور مستحق طلبا کو دئیے جاتے ہیں۔ اسحقاق کا تعین مقامی زکوۃ کمیٹی کرتی ہے اور تعلیمی ادارے کی سکالرشپ کمیٹی اس کی توثیق کرتی ہے۔ سکالرشپ کمیٹی ادارے کے سربراہ، استاد اور ضلعی زکوۃ کمیٹی کے نامزہ کردہ نمائندے پر مشتمل ہوتی ہے۔

درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار

حقدارطالبعلم اپنی درخواست ادارے کے سربراہ کو جمع کرا سکتا ہے جو زکوۃ کمیٹی کے تحت استحقاق کے تعین کے بعد اسے پراسس کرتا ہے۔ وظیفے کا اجراء ضلعی زکوۃ کمیٹی کی طرف سے متعلقہ تعلیمی ادارے کو کیا جاتا ہے جو طالبعلم کو رقم کی ادائیگی کرے گا۔ 

وظیفے کی حد

تعلیمی سطح وظیفے کی سالانہ حد (روپے)
انٹرمیڈیٹ  6000
بی ایس، گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ 12000
اِنجینئرنگ / میڈیکل کالج/ کمپیوٹر سائنس 18000