گزارہ الاؤنس

گزارہ لاؤنس ماہانہ وظیفہ ہے جو کہ دائمی غرباء کےلئے مختص ہے۔ اس وظیفے کا مقصد انتہائی غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد کو بھوک سے بچانا ہے۔ اس وظیفے کے تحت دی جانے والی رقم 1500روپے ہے اور یہ مستحق فرد کی مستقل رہائش کےعلاقہ کی زکوۃ کمیٹی کے ذریعے ادا کی جاتی ہے۔ 2014ء سے گزارہ الاؤنس برانچ لیس بینکنگ کے طریقہ کار کے تحت ادا کیا جا رہا ہے جو بائیومیٹرک سسٹم (بی وی ایس) کی بدولت نسبتا زیادہ تیز، آسان اورشفاف ہے۔

اہلیت کا معیار

  • استحقاق کا تعین مستحق فرد کی مستقل رہائش کے علاقہ کی زکوۃ کمیٹی کرتی ہے
  • ہر بالغ مسلمان شہری، بیواؤں اور معزور افراد کی ترجیح کے ساتھ، جوغربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہا ہو
  • بے روزگار ہو
  • پیشہ ور بھکاری نہ ہو

درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار

مستحق فرد اپنی مستقل رہائش کے علاقہ کی زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین کو درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ مقامی زکوۃ کمیٹی درخواست کنندہ کی مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست منظور یا مسترد کر سکتی ہے۔ گزارہ الاؤنس بذریعہ برانچ لیس بینکنگ ادا کیا جاتا ہے۔