محمد اسلم رامے
ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ، پنجاب
جناب محمد اسلم رامے بطورایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں-آپ نے سال 2000ء میں محکمہ میں بطور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر (بی ایس 17) شمولیت اختیار کی اور آپ کو بعد ازاں سال 2009ء میں بطورڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ترقی دی گئی-آپ عربی زبان میں ماسٹرز اور ایل ایل بی کی ڈگریوں کے حامل ہیں -آپ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ایم پی ڈی ڈی سے متعدد کورسز مکمل کر نے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں-
محمد سجاد بابر
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ (HQ)
جناب محمد سجاد بابر بطورڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ گریجویشن کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ آپ 2000ء میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر منتخب ہوئے۔ آپ کو پنجاب کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آپ نے سکول آف پبلک پالیسی، انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، یونیورسٹی آف برمنگھم، یو کے سے ایم ایس سی پاورٹی ریڈکشن اینڈ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی۔
علی حیدر کاہلوں
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ (فیلڈ)
مسٹر علی حیدر کاہلوں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ (فیلڈ) کے عہدہ پر فائز ہیں۔ اُنہوں نے پی آر ایم پی ، حکومت ِ پنجاب کی جانب سے ملنے والی ورلڈ بینک سکاشپ کے تحت University of Successes UK، سے ایم اے سوشل ڈویلپمنٹ کا امتحان پاس کیا ۔ اُنہوں نے گورنمنٹ کالج لاہو ر سے گریجویشن کی اور یونیورسٹی آف پنجاب شعبہ سیاسیات سے سیاسیات میں ایم اے کیا ۔ آپ لاء گریجویٹ بھی ہیں-
