عمومی
- ملک میں زکوٰۃ و عشر کا نظام کب متعارف کرایا گیا؟
- زکوٰۃ کے نظام کے مختلف درجات کون سے ہیں؟
- پنجاب میں زکوٰۃ کا تنظیمی بندوبست کیا ہے؟
- سال کے دوران زکوٰۃ کا نصاب کیا ہے؟
- زکوٰۃ جمع کرنے والے ادارے کونسے ہیں؟
- زکوٰۃ کی کٹوتی کب کی جاتی ہے؟
- کون شخص زکوٰۃ کا حقدار ہو گا؟
- کیا غیر مسلم زکوٰۃ کے حقدار ہیں؟
- کوٰۃ کن پروگراموں کے تحت تقسیم کی جاتی ہے؟
- زکوٰۃ کی تقسیم کے لئے کونسے ذرائع استعمال ہوتے ہیں؟
- مقامی زکوٰۃ کمیٹی کا دائرہ کار کیا ہے؟
پروگرام
- گزارہ الاؤنس کیا ہے؟
- گزارہ الاؤنس کے تحت دی جانے والی رقم کتنی ہے؟
- کیا حکومت گزارہ الاؤنس کی رقم میں اضافہ کر سکتی ہے؟
- گزارہ الاؤنس کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
- تعلیمی وظیفہ (جنرل) کیا ہے؟
- تعلیمی وظیفہ (جنرل) کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
- دینی مدارس کے طلباء کے لئے وظیفہ کیا ہے؟
- تعلیمی وظیفے (مدارس) کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
- ہیلتھ کیئر کیا ہے؟
- کیا ہسپتالوں میں داخل حقدار مریضوں کو نقدی امداد کے حصول کی سہولت میسر ہے؟
- ہسپتال میں مفت طبی علاج حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
- میرج گرانٹ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟
- شادی کے لئے امداد کی رقم کتنی ہوتی ہے؟
- تعلیمی وظیفہ (فنی) کیا ہے؟
- تعلیمی وظیفے (فنی) کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
- زکٰوۃ رقم کا مصرف کیا ہے؟
ملک میں زکوٰۃ و عشر کا نظام کب متعارف کرایا گیا؟ اوپر جائیں
زکوٰۃ و عشر کا نظام 1980ء میں متعارف کرایا گیا۔
زکوٰۃ کے نظام کے مختلف درجات کون سے ہیں؟ اوپر جائیں
- صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ
- ڈویژنل زکوٰۃ دفاتر
- ضلعی زکوٰۃ کمیٹی
- مقامی زکوٰۃ کمیٹی
پنجاب میں زکوٰۃ کا تنظیمی بندوبست کیا ہے؟ اوپر جائیں
- دفتر برائے سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ
- دفتر برائے ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب
- دفتر برائے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ (ایم اینڈ ای) (ہر ڈویژن میں)
- ضلعی زکوٰۃ کمیٹی (ہر ضلع میں)
- ہر وارڈ/ دیہہ/ گاؤں کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی
سال 1443- 44 ہجری کے لئے زکوٰۃ کا نصاب کیا ہے؟ اوپر جائیں
سال 1443-44 کے لئے زکوٰۃ کا نصاب 103,159 روپے ہے۔
زکوٰۃ جمع کرنے والے ادارے کونسے ہیں؟ اوپر جائیں
زکوۃ جمع کرنے والے اداروں میں بینک، دفاتراور معاشی ادارے شامل ہیں۔
زکوٰۃ کی کٹوتی کب جاتی ہے؟ اوپر جائیں
زکوٰۃ کی کٹوتی پی ایس ایل اکاؤئنٹس کے ذریعے یکم رمضان المبارک (ہر سال) کو کی جاتی ہے۔
کون شخص زکوٰۃ کا حقدار ہو گا؟ اوپر جائیں
زکوٰۃ کا حقدار ہروہ مسلمان ہے جو سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہو۔
کیا غیر مسلم زکوٰۃ کے حقدار ہیں؟ اوپر جائیں
غیر مسلم زکوٰۃ کے حقدار نہیں ہیں۔
زکوٰۃ کن پروگراموں کے تحت تقسیم کی جاتی ہے؟ اوپر جائیں
- گزارہ الاؤنس
- نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس
- تعلیمی وظائف (جنرل)
- دینی مدارس کے طلباء کے لئے تعلیمی وظائف
- ہیلتھ کیئر
- شادی گرانٹ
- تعلیمی وظائف (فنی)
زکوٰۃ کی تقسیم کے لئے کونسے ذرائع استعمال ہوتے ہیں؟ اوپر جائیں
صوبائی زکوٰۃ کمیٹی فنڈز پنجاب میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹی اور دیگر اداروں کو ٹرانسفر کرتی ہے۔ ضلعی زکوٰۃ کمیٹی متعلقہ ضلع میں مقامی زکوٰۃ کمیٹی اور اداروں کو فنڈر ٹرانسفر کرتی ہے۔ مقامی زکوٰۃ کمیٹی اور ادارے مستحقین میں زکوٰۃ تقسیم کرتے ہیں
مقامی زکوٰۃ کمیٹی کا دائرہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
- استحقاق کا تعین
- زکوٰۃ فنڈز کی مستحقین میں تقسیم
گزارہ الاؤنس کیا ہے؟ اوپر جائیں
گزارہ الاؤنس ماہانہ بنیاد پر مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے رہائشی علاقہ میں سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے ضرورت مند، نادار، غریب اور مستحق افراد کیلئے مختص کیاگیا ہے۔
گزارہ الاؤنس کے تحت دی جانے والی رقم کتنی ہے؟ اوپر جائیں
ہر مستحق فرد کو گزارہ الاؤنس کے تحت دی جانے والی ماہانہ رقم 1500/- روپے ہے۔
کیا حکومت گزارہ الاؤنس کی رقم میں اضافہ کر سکتی ہے؟ اوپر جائیں
جی ہاں۔ حکومت پنجاب نے زکوٰۃ کے نظام میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اکتوبر 2014 تک، گزارہ الاؤنس ٹیلی نار ایزی پیسہ کے آسان طریقہ کار کے تحت تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اب مستحقین زکوٰۃ کی امداد اپنی قریبی ایزی پیسہ شاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ گزارہ الاؤنس اور میرج گرانٹ کی امدادی رقم دوگنی کر دی گئی ہے۔
گزارہ الاؤنس کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
مستحق فرد اپنے رہائشی علاقے کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئر مین کو تحریری درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ متعلقہ زکوٰۃ کمیٹی درخواست کنندہ کی مالی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست پراسس کرتی ہے۔ ضروری جائزے کے بعد مقامی زکوٰۃ کمیٹی استحقاق کا تعین کرتی ہے یا پھر درخواست رد کر دی جاتی ہے۔
تعلیمی وظیفہ (جنرل) کیا ہے؟ اوپر جائیں
تعلیمی وظائف (جنرل) سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم کالج یا یونیورسٹی کے غریب اور ضرورت مند طلباء کو دئیے جاتے ہیں۔
تعلیمی وظیفے (جنرل) کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
مستحق طالبعلم اپنے ادارے کے سربراہ کو درخواست جمع کرا سکتا ہے جو اسے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کو بھیجے گا۔ درخواست کنندہ کے رہائشی علاقے یا اس کے تعلیمی ادارے کے علاقے کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی استحقاق کا تعین کرتی ہے۔
دینی مدارس کے طلباء کے لئے وظیفہ کیا ہے؟ اوپر جائیں
ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی فہرست میں مندرج دینی مدارس میں زیرِ تعلیم حقدار طلباء کے لئے وظائف مختص کئے گئے ہیں۔ وظیفے کے حصول کے لئے طالبعلم کا اپنے رہائشی علاقے یا مدرسے کے علاقے کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی سے استحقاق سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم ہے۔
تعلیمی وظیفے (مدارس) کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
حقدار طالبعلم اپنے ادارے کے سربراہ کو درخواست جمع کرا سکتا ہے جو اسے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کو بھیجے گا۔ استحقاق کا تعین طالبعلم کی رہائش یا مدرسے کے علاقے کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی کرے گی۔
ہیلتھ کیئر کیا ہے؟
ہیلتھ کیئر ڈی ایچ کیو (DHQ)، ٹی ایچ کیو (THQ)، آرایچ سیز(RHCs)، بی ایچ یوز (BHUs) اور نینشنل ٹیچنگ ہسپتالوں کے حقدار مریضوں کیلئے مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ استحقاق کا تعین مریض کے رہائشی علاقے کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی کرتی ہے۔
کیا ہسپتالوں میں داخل حقدار مریضوں کو نقدی امداد کے حصول کی سہولت میسر ہے؟ اوپر جائیں
جی نہیں۔ مریض کو متعلقہ ہسپتال کی طرف سے صرف ادویات، ٹیسٹس، مصنوعی اعضاء، طبی علاج بشمول آپریشن، جنرل وارڈ میں بیڈ اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
ہسپتال میں مفت طبی علاج حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
مستحق شخص اپنے علاقے کی مقامی زکوٰۃ کمیٹی سے استحقاق سرٹیفکیٹ حاصل کرے گا اور مفت طبی علاج کے لئے فارم متعلقہ ہسپتال کے میڈیکل سوشل آفیسر کو جمع کرائے گا۔
میرج گرانٹ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
مستحق فرد شادی کیلئے امداد حاصل کرنے کیلئے مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے ذریعے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کو درخواست دے سکتا ہے۔ ضلعی زکوٰۃ کمیٹی طریقہ کار کے مطابق مقامی زکوٰۃ کمیٹی کو فنڈز کو اجراء کرتی ہے جو اس کی ادائیگی مستحق درخواست دہندہ کو کرتی ہے۔
میرج گرانٹ کے تحت کتنی امدادی رقم دی جاتی ہے؟ اوپر جائیں
مبلغ 25,000/- روپے
تعلیمی وظیفہ (فنی) کیا ہے؟ اوپر جائیں
تعلیمی وظائف (فنی) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ووکیشنل ٹریننگ اداروں سے تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباء کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔
تعلیمی وظیفہ (فنی) کے لئے درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
- طلباء مجوزہ وظیفے کےلیے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کو اپنے ادارے کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ استحقاق کا تعین متعلقہ مقامی زکوٰۃ کمیٹی کرتی ہے۔
- ضلعی زکوٰۃ کمیٹی مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی کے لئے تکنیکی اداروں کو فنڈز کا اجراء کرتی ہے۔
زکٰوۃ رقم کا مصرف کیا ہے؟ اوپر جائیں
زکوٰۃ کی رقم صرف غریب اور ضرورت مند مسلمانوں پر خرچ کی جاتی ہے۔ زکوٰۃ کے ہر پیسے کا آڈٹ کیا جاتا ہے اور چیک اینڈ بیلنس کے ذریعے مکمل حساب کتاب رکھا جاتا ہے۔ حکومت زکوٰۃ کی رقم خرچ کرنے کی مجاز نہیں ماسوائے اس کے کہ یہ رقم محکمہ زکوٰۃ کے تحت کام کرنے والی سکیموں کے ذریعے صرف غریبوں پر خرچ کی جائے۔
