زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم میں شفافیت کو برقرار رکھنا محکمہ زکوٰۃ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ لہذٰا آڈٹ کا ایک باقاعدہ نظام تشکیل دیا گیا ہے جو اِنٹرنل (Internal) اورایکسٹرنل (External) آڈٹ پرمشتمل ہے۔
ایکسٹرنل آڈٹ
زکوٰۃ فنڈز کا ایکسٹرنل آڈٹ ہر سال آڈیٹر جنرل پاکستان کرتا ہے۔ ایکسٹرنل آڈٹ ٹیمیں صوبائی، ضلعی اور مقامی زکوٰۃ فنڈ کا آڈٹ کرتی ہیں اور اپنی روپورٹ ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) کو جمع کراتی ہیں۔ ڈی اے سی ان روپورٹس کا گہرائی سے جائزہ لیتی ہے اور کسی قسم کی ہیرا پھیری یا بے قائدگی ہونے پر سخت ایکشن لیتی ہے۔ پبلک اکاؤؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ایڈیٹر جنرل پاکستان کی طرف سے شائع ہونے والی حتمی رپورٹ کا جائزہ لیتی ہے۔ کسی استثناء کے بغیر کسی کے لئے بھی زکوٰۃ فنڈ کے غلط استعمال کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی۔ زکوٰۃ فنڈ کی تقسیم کو شفاف بنانے اور اسے مستحقینِ زکوٰۃ تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔
اِنٹرل آڈٹ
ضلعی، ڈویژن اور صوبائی سطح پر تعینات ادارے کی اپنی آڈٹ ٹیمیں پری اور پوسٹ انٹرل آڈٹ کرتی ہیں۔ اِنٹرل آڈٹ کا مقصد فنڈز کی تقسیم اورحساب کتاب کی منظم نگرانی کرنا ہے۔
