کامیابی کی داستانیں

زین العابدین

ضلع سیالکوٹ

 
ہیں۔ ایک غریب خاندان سے تعلق ہونے کے ناطے ان کے لئے معاشرتی ماحول کے چیلنجز کا سامنا کرنا قریبا ناممکن ہو چکا تھا۔ وہ تکنیکی اور سائنسی صلاحیتوں کی مانگ کے دور میں تکنیکی تعلیم حاصل کرنے کے لئے پرجوش تھا اور اس کے ذریعے ایک خوشحال زندگی بسر کرنا چاہتے تھا مگر اس کے والد کیلئے اسے مالی معاونت فراہم کرنا بہت مشکل تھا۔ خوش قسمتی سے اسے کسی نے بتایا کہ محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کے زیرِ سرپرستی ووکیشنل ٹریننگ کے ادارے مفت تنکینکی تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ اپنے خواب کو حقیقت میں ڈھالنے کے لئے اس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ میں ٹریڈ آٹو کیڈ آپریٹر کے کورس میں ایڈمشن لیا۔ اس نے محنت سے کام کیا اور 2006 میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ سے آٹو کیڈ آپریٹر کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا۔ آٹو کیڈ کورس مکمل کرنے کے بعد ادارے نے ڈاکٹر فرگز انٹرنیشنل، گوہد پور سیالکوٹ سے ٹریننگ حاصل کرنے میں اس کی مدد کی جہاں اس نے سی این سی سے متعلق مزید مہارتیں حاصل کی۔ آج کل وہ آٹو کیڈ ڈیزائننگ اور سی این سی کے کاروبار کے ذریعے ماہانہ 45000 ہزار کما رہا ہے۔ یہ سب محکمہ زکوٰۃ و عشر کی کاوشوں اور مالی امداد سے ممکن ہو سکا۔ وہ اس موقع کی فراہمی کے لئے محکمہ زکوٰۃ کے بے حد ممنون ہے۔ 
 
 

حنا شفیق

رحمت پورہ، ضلع سیالکوٹ

 
 ہے۔ ناقص خوراک اور دیگر وجوہات کی بنا پر وہ ٹی بی کے دائمی مرض کا شکار ہو گئی۔ اس کے لئے اس خطرناک بیماری کے خلاف لڑنا قریبا ناممکن ہو چکا تھا۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بھاری فیسیوں کے ڈر نے اس کی بیماری اور پریشانی میں مزید اضافہ کیا۔ تاہم اس کے لئے انتہائی خوشی کا دن تھا جب اس معلوم ہوا کہ محکمہ زکوٰۃ و عشر سرکاری ہسپتال میں مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس کے خاندان نے فوری طور پر داخلے کے لیے سوشل ویلفیئر آفیسر اے آئی ایم ہسپتال سے رابطہ کیا۔ ہسپتال نے اسے مفت علاج اور دوائیاں فراہم کیں جس کی بدولت وہ اب صحت کی دولت سے مستفید ہو رہی ہے۔ محکمہ زکوٰۃ و عشرنے اسے صحت مند ہونے میں مکمل مدد فراہم کی۔  

الٰہی بخش

ضلع لیہ

 

الہٰی بخش 55 سالہ شخص ہے۔ وہ ضلع لیہ کے وارڈ نمبر 1 اور 2 میں رہتے رہا ہے۔ اس کا خاندان 6 افراد پر مشتمل ہے۔ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے میں اسے کئی مشکلات کا سامنا تھا۔ غریب ہونے کی حیثیت سے اس کے لئے اپنی بیٹیوں کی نکاح کی تقریب کو سرانجام دینا دشوار تھا لہذا اس نے مقامی زکوٰۃ کمیٹی سے رابطہ کیا۔ مقامی زکوٰۃ کمیٹی نے استحقاق کا تعین کرنے کے بعد اس کی درخواست ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کو پہنچائی جس نے غیر شادی شدہ خواتین کے لئے مختص میرج گرانٹ کے تحت 10,000/- کا چیک جاری کیا۔ گو نکاح کی مقدس تقریب کے لئے یہ رقم بہت کم تھی تاہم اس سے اسے سہارا ملا اور وہ اس کے لئے محکمہ زکوٰۃ و عشر کا شکر گزار ہے۔