صوبائی سطح کے ہسپتال
یہ اُن غریب مریضوں جو اپنے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے کیلئے ایک ہیلتھ سیف گارڈ کی سی حیثیت رکھتے ہیں ۔ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے زکوٰۃ فنڈزدرج ذیل نوعیت کے ہسپتالوں کو فراہم کئے جاتے ہیں:۔
ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس
پنجاب زکوٰۃ وعشر ڈیپارٹمنٹ کی اعانت کے تحت پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی جانب سے قائم کردہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں پسماندہ نوجوان لڑکے، لڑکیوں کو تعلیمی وظیفہ جات (فنی) فراہم کئے جاتے ہیں۔
تعلیمی وظیفہ جات (جنرل)
سال 24-2023 کے دوران صوبہ کے تمام اضلاع کو پاکستانی روپوں میں 110 ملین روپے جاری کئے گئے اور اس سکیم کے تحت 12000 سے زائد غریب طلباء و طالبات مستفید ہوئے۔
گزارہ الاؤنس
سال 24-2023 کے دوران صوبہ کے تمام اضلاع کو پاکستانی روپوں میں 2610 ملین روپے جاری کئے گئے اور اس سکیم سے144,000 سے زائد غریب سفید پوش افراد مستفید ہوئے۔
گزارہ الاؤنس (نابینا)
سال 24-2023 کے دوران صوبہ کے تمام اضلاع کو پاکستانی روپوں میں 168 ملین روپے جاری کئے گئے اور اس سکیم سے 6900 سے زائد غریب نابینا افراد مستفید ہوئے۔
تعلیمی وظیفہ (فنی)
سال 24-2023 کے دوران صوبہ کے تمام اضلاع کو پاکستانی روپوں میں 546 ملین روپے جاری کئے گئے اور اس سکیم سے 24000 سے زائد غریب طلباء وطالبات مستفید ہوئے۔
تعلیمی وظیفہ جات (دینی مدارس)
سال 24-2023 کے دوران صوبہ کے تمام اضلاع کو پاکستانی روپوں میں110 ملین روپے جاری کئے گئے اور اس سکیم سے12000 سے زائد غریب طلباء وطالبات مستفید ہوئے۔
ہیلتھ کیئر
سال 24-2023 کے دوران 293 ملین روپے کی خطیر رقم ہیلتھ کیئر کیلئے مختص کی گئی اوراس سکیم سے 65000 سے زائد غریب اور مستحق مریض مستفید ہوئے۔
جذام کے مریضوں کیلئے گرانٹ
سال 24-2023 کیلئے مختص کردہ پاکستانی روپوں میں 1.2 ملین کی رقم سے راولپنڈی میں23 جذام سے متاثرہ خاندانوں مستفید ہوئے۔
امداد برائے شادی
سال 24-2023 میں صوبہ بھر میں مختص کردہ پاکستانی روپوں میں 186 ملین کی رقم سے شادی کے لئے امداد کی مد میں جاری کی گئی جس سے 7400 افراد کو معاونت ممکن ہوئی۔
