چیئر مین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل، رانا منور حسین خان ایم پی اے بشمول ملک افتخار احمد ایم پی اے، پارلیمنٹری سیکرٹری (محکمہ زکوٰۃ و عشر)، میاں ابرار احمد، سیکرٹری برائے حکومت ِ پنجاب،محکمہ زکوٰۃ و عشر اور محمد اسلم رامے ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مورخہ 25ستمبر 2024ء کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کا دور ہ کیا۔ اس موقع پرادارہ کے پرنسپل شیخ محمد صابر نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی راولپنڈی سے موصول ہونے والے تعلیمی وظائف کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ مہمانوں نے کمرہ جماعت کا بھی دورہ کیا اور ٹرینرز سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر پرنسپل نے معزز مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا۔
