مورخہ 31 جنوری2021ء
محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مالی سال 2020-2021 کے لیے مستحقین زکوٰۃ کو گذارہ الا ؤ نس کی پہلی ششما ہی قسط کی تقسیم کا آ غاز کر دیا ہے۔ ریگولر گذارہ الا ؤ نس کے مستحقین 9000/- روپے جبکہ بصارت سے محروم افراد 12000/- روپے وصول کریں گے۔صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ پہلے ہی مبلغ 1 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ریگولر گذارہ الا ؤنس کے تقریبا ایک لاکھ 44 ہزار مستحقین کے لیے اور بصارت سے محروم تقریبا 6 ہزار 6 سوافراد کے لیے مبلغ 8 کروڑ روپے کی رقم ضلع زکوٰۃ کمیٹیوں کو جاری کر چکی ہے
