مورخہ 17 اپریل 2024ء
مورخہ17 اپریل 2024 کو پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا30 واں اجلاس زیر صدارت جناب میا ں ابرار احمد سیکر ٹر ی/ چیف ایڈمنسٹریٹر، زکوٰۃ وعشر، حکومت پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس میں محمد اسلم رامے، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب، جناب محمد انصرام الہی،ڈائریکٹر،(P&D)، محکمہ ہا ئر ایجوکیشن،جناب محمد مرتضیٰ، ڈپٹی سیکر ٹری، محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ انو سٹمنٹ،جناب واجدعلی، ڈپٹی سیکرٹری،(B&A)، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، جناب اعجاز حسین، سیکشن آ فیسر، محکمہ خزانہ،جناب فیصل بلال،بجٹ آفیسر،محکمہ سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن، محترمہ لبنیٰ جبین، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب اور کونسل کے غیر سرکاری ممبران مولانا محمد یوسف خاں اورمحترمہ ڈاکٹر ممتار اخترنے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے302 تعلیمی ادارہ جات کے12840 مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف (جنرل) کی مد میں 10کروڑ 84 لاکھ38 ہزار روپے کی منظوری دی اور اسی طرح 28اضلاع کے148دینی مدارس کے12147مستحق طلباء و طالبات کو8کروڑ65 لاکھ94 ہزار روپے کی بھی منظوری دی گئی۔ کونسل کا اجلاس دعائے خیر کے بعد اختتام پزیر ہوا۔
