لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں کی تقسیم


 مورخہ 11 جون 2024ء


 مورخہ11 جون 2024کو دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب میں ‍زکوٰۃ مانیٹرنگ اینڈ او یلیوایشن ڈیش بورڈ  پراجیکٹ کے تحت محکمہ زکوٰۃ وعشر کے دفاتر کے لیے لیپ ٹاپ اور کمپیو ٹر ز تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکر ٹری برائے حکومت پنجاب، محکمہ زکوٰۃ وعشر میاں ابرا ر احمد، نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب، محمد اسلم رامے نے سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب نے ضلعی، ڈویژنل اور ہیڈ کوارٹر کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں تمام دفاتر انفارمیشن ٹیکنالوجی پر شفٹ ہو رہے ہیں اور اس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ وعشر بھی مستحقین زکوٰۃ ، چیئرمین ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹی ہائے کے ڈیٹا کو اس پراجیکٹ کے ذریعے ڈیجیٹائز کر رہا ہے جس سے مستحقین اور زکوٰۃ حاصل کرنے والے ادارہ جات کی مانیٹرنگ و انسپیکشن کو مو ثر بنا یا جائے گا۔ سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ زکوٰۃ سماجی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے لہذا مستحقین زکوٰۃ کو ان کا حق شفاف طریقے سے جلد از جلد پہنچایا جائے نیز زکوٰۃ فنڈز کی100  فیصد تقسیم کو  یقینی بنا یا جائے زکوٰۃ پروگرامز اور زکوٰۃ کی رضاکارانہ وصولی کی تشہیری مہم کو مو ثر انداز سے چلایا جائے بعد ازاں سیکر ٹری زکوٰۃ نے آفیسر ز میں لیپ ٹاپ و کمپیوٹر تقسیم کیے۔ ڈپٹی سیکر ٹری زکوٰۃ،ڈاکٹر عثمان طارق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔