مورخہ11 جولائی 2024ء
محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب نے یونیسیف کے تعاون سے ادارہ جاتی استعداد کار بڑ ھانے کی غرض سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد مورخہ 10-11 جولائی 2024 کولاہور میں منعقد کیا. مذکورہ ورکشاپ میں سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب، میاں ابرار احمدنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکر ٹری زکوٰۃ نے اپنے خطاب میں یونیسیف نماندگان کاخصوصی شکر یہ ادا کیا اور ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ کے افسران سےکہا کہ یہ اقدام محکمہ کے افسران کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ سے تمام افسران کو Zakat Monitoring & Evaluation Dashboard ودیگر پروجیکٹ سے متعلقہ معلومات سے استفادہ ہو گا سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب نے مالی سال2023-24 میں صوبہ پنجاب میں گذارہ آلاونس زکوٰۃ فنڈ کی 99.8% تقسیم کو سراہا اور سماجی بہبود کے کاموں میں محکمہ کی تعریف کی۔محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے تمام افسران کو زکوٰۃ Zakat Monitoring & Evaluation Dashboard مو ثر بنانے بارے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمایندگان نے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ یونیسف نمایندہ چیف پبلک پالیسی مس صدف ذوالفقار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زکوٰۃ و عشر کا یونیسف کے ساتھ یہ پہلا پروگرام ہے جس کو مکمل کرنے کے لیے سیکرٹری زکوٰۃ حکومت پنجاب کے مشکور ہیں اور یہ تربیتی ورکشاپ محکمہ زکوٰۃ کے آفیسران کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب محمد اسلم رامے نے سیکرٹری زکوٰۃ اور یونیسف کا اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور آفیسران کو تاکید کی کہ اس تربیتی ورکشاپ کو اپنے مقاصد میں بہتر تبدیلی کے لئے استعمال کریں ۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں تربیتی ورکشا پ کے حوالے سے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
