مورخہ 6 ستمبر2024ء
سیکرٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد جناب رانا منور حسین (ایم پی اے) چیئرمین پنجاب زکوٰۃودعشر کونسل نامزد کر دیا ہے۔جناب رانا منور حسین (ایم پی اے)نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوۃ پنجاب کا دورہ کیا۔ جناب محمد اسلم رامے، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب اور دیگر سینئر افسران نے جناب رانا منور حسین کو چیئرمین پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل نامزد ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔ محکمہ زکوۃ سے متعلق ان کو بریفنگ دی اور ان کو محکمہ زکوٰۃ کے زیر انتظام چلنے والے پروگرامز کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔
