مورخہ 24ستمبر2024ء
چئیرمین پنجاب زکوۃ و عشر کونسل جناب رانا منور حسین خاں، ایم پی اے نے مورخہ 24 ستمبر 2024 کو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جناب میاں ابرار احمد ، سیکرٹری محکمہ زکوۃ وعشر، حکومت پنجاب اور ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب محمد اسلم رامے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ راولپنڈی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسرز نے انہیں خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ علاوہ ازیں، چیئرمین پنجاب زکوۃ و عشر کونسل کو راولپنڈی ڈویژن میں، گزشتہ مالی سال کے دوران فنڈز کی وصولی و تقسیم ، زکوٰۃ کی مختلف مدات کا تعارف / مستحقین میں ان مدات کی فراہمی کے طریقہ کار اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
