مورخہ 25ستمبر2024ء
سیکرٹری برائے محکمہ زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد نے مورخہ 25ستمبر2024ء گورنمنٹ گریجویٹ کالج بی بلاک سیٹ لائٹ ٹاؤن، راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر فاطمہ گل نے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والے تعلیمی وظائف کے حوالے سے وضاحت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری نے متعلقہ ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
