مورخہ19 جون 2023کو پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 27 واں اجلاس زیر صدارت جناب میا ں ابرار احمد سیکر ٹر ی زکوٰۃ وعشر حکومت پنجاب منعقد ہوا۔ جس میں جناب ظہور حسین سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب، مولانا محمد یوسف خاں، ڈاکٹر ممتار اختر،جناب شہزا د علی ہوتیانہ، سیکشن آ فیسر (بی اینڈ ایل)محکمہ خزانہ، جناب سلمان قیوم سیکشن آفیسر (جنرل)، محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ اینو یسٹمنٹ حکومت پنجاب، جناب واجد علی ڈپٹی سیکر ٹری (بجٹ اینڈ اکا ؤنٹس) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر حکو مت پنجاب، جناب سعید خان، ڈپٹی سیکر ٹری محکمہ ہا ئر ایجوکیشن حکومت پنجاب، فاضل ممبران پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل علاوہ رانا محمد سجاد بابر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے 334 تعلیمی ادارہ جات کے15785 مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف (جنرل) کی مد میں 13کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح 28اضلاع کے 171دینی مدارس کے17585مستحق طلباء و طالبات کو12کروڑ02 لاکھ روپے سے زائد کی بھی منظوری دی گئی۔
