محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی تقسیم

محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی تقسیم کاعمل جاری ہے۔ مستحقین کو ٹیلی نار ایزی پیسہ کی طرف سے3737 سے میسج موصول ہو گا اورگزارہ الاؤنس کے مستحقین بذریعہ ایزی پیسہ مبلغ 18000/- روپے فی کس بعد از بائیومیٹرک تصدیق اپنے کسی بھی نزد یکی ریٹیلر، فرنچائز سے مکمل رقم وصول کریں گے جبکہ گزارہ الاؤنس برائے نابینا افراد مبلغ24000/- روپے فی کس وصول کریں گے۔مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی رقم سال2022-23 کے لئے یکبارگی جاری کی جا رہی ہے۔فرنچائز یا ریٹیلر کی طرف سے مستحقین زکوٰۃ سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔مستحقین زکوٰۃ کسی قسم کی دشواری کی صورت میں ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن 62632 ڈائل کر کے آپشن 4 کا انتخاب کریں اور اپنی شکایت کا اندراج کروائیں۔ مزید معلومات کے لئے محکمہ زکوٰۃ کے گزارہ الاؤنس کی تقسیم کے لئے تشکیل دئے گئے خصوصی سیل کے نمبر 042-99211876 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔