پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 28 واں اجلاس

وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب بیرسٹر اظفر علی ناصر کی زیر صدارت پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 28 واں اجلاس۔ وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے سالانہ زکوٰۃ بجٹ برائے مالی سال 2023-24 کی تقسیم کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔ نظر ثانی کا فیصلہ وفاق کی جانب سے صوبائی زکوٰۃ فنڈ میں کٹوتی کے باعث کیا جا رہا ہے۔
وزیر زکوٰۃ پنجاب کی جانب سے سیکرٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب کو زکوٰۃ بجٹ کی تقسیم کے لیے ایک سب کمیٹی بنانے کی ہدایت
کمیٹی اپنی سفارشات وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب کو آئندہ چند روز میں پیش کرے گی۔ ترجمان محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب
ہماری پوری کوشش ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود کوئی مستحق گرانٹ سے محروم نہ رہ جائے۔ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو تعلیمی وظائف برائے 2022-23 کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ 14 اضلاع کے 4236 طلباء و طالبات کو 34854000 روپے وظائف کی مد میں دیئے جائیں گے۔ 15 رجسٹرڈ دینی مدارس کے 1341 مستحق طلباء کو 4862532 روپے وظائف کی مد میں دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے 27 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری زکوٰۃ پنجاب میاں ابرار احمد، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب رانا سجاد بھی شریک ہوئے۔