مورخہ31 اکتوبر2023بروزمنگل پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا29 واں اجلاس زیر صدارت بیرسٹر سید اظفر علی نا صر، وزیرزکوٰۃ وعشر پنجاب،شریک چیئرمین پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل منعقد ہوا۔اجلاس میں میا ں ابرار احمد سیکر ٹر ی زکوٰۃ وعشر، حکومت پنجاب،جناب شہزا د علی ہوتیانہ، سیکشن آ فیسر(بی اینڈ ایل) نمائندہ سیکر ٹری محکمہ خزانہ،حکومت پنجاب، محترمہ آسیہ بشیر، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر، نمائندہ سیکر ٹری سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب،محترمہ تانیہ ملک، ڈپٹی سیکر ٹری، نمائندہ سیکر ٹری، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، حکومت پنجاب، جناب محمد سرور، سیکشن آفیسر، نمائندہ سیکر ٹری، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، حکو مت پنجاب،محترمہ ڈاکٹر صفیہ سلطانہ، ایڈیشنل سیکر ٹری، نمائندہ سیکر ٹری محکمہ ہا ئر ایجوکیشن،حکومت پنجاب، جناب عرفان سرور، سیکشن آفیسر (ریسرچ)نمائندہ سیکر ٹری، محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ انو یسٹمنٹ، حکومت پنجاب، فاضل ممبرمولانا محمد یوسف خاں، ڈاکٹر ممتاز اختر اور جناب وسیم ایوب ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب نے شرکت کی۔ اجلاس میں زکوٰۃ بجٹ برائے سال2023-24 کے لئے 04 ارب48 کروڑروپے کے تخمینہ کی منظوری دی گئی۔ کونسل نے گزارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ 2 ارب 61 کروڑروپے، نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ16 کروڑ 80 لاکھ روپے،جزام کے مریضوں کو گزارہ الا ؤ نس کی فراہمی کے لئے مبلغ7 لاکھ روپے، صوبائی، ضلع و تحصیل کی سطح کے ہسپتالوں میں غریب اور نادار افراد کے مفت علاج و معالجہ کے لئے مبلغ29 کروڑ 36 لاکھ روپے، مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مبلغ11کروڑ روپے،دینی مدارس کے مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مبلغ11 کروڑ روپے، شادی گرانٹ کی مد میں مبلغ 18کروڑ 62 لاکھ روپے جبکہ تعلیمی وظائف فنی کی مد میں مبلغ54 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تاکہ مستحق طلباء و طالبات ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مفت فنی تربیت حاصل کر سکیں۔ علاوہ ازیں کونسل نے نو مسلم مستحق افراد کی مالی امداد کے لئے تالیف قلب کے نام سے تین اضلاع لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں بطور پائیلٹ پروجیکٹ نئی سیکم کے اجراء کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے 75 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔
