حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر، محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے زیر اہتمام مورخہ 02 جولائی 2022 بروز ہفتہ انسداد ڈینگی ڈے منا یا گیاجس کی مرکزی تقریب ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب لاہور کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ علاوہ ازیں صوبہ بھر کی تما م ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹیوں کے دفاتر میں بھی ڈینگی کے تدارک،روک تھام اور عوام میں ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔انسداد ڈینگی ڈے کی اس خصوصی تقریب میں ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب رانا محمد سجاد بابر، ڈپٹی سیکر ٹری(ایڈمن) محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب محمد عرفان، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر(ہیڈ کوارٹر) محمد افضل رانجھا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ (ایم اینڈ ای) لاہور ڈویژن چوہدری محمد اسلم، سیکشن آ فیسر محکمہ زکوٰ ۃ وعشر محمد منیر، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر لاہور علی حیدر کاہلوں سمیت صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ اور ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹی لاہور کے تمام افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب رانا محمد سجاد بابر نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں احتیاطی تدابیر اور صفائی کی افادیت سے آ گاہ کیا۔ دفتر میں بینرز، پینا فلیکس آویزاں کی گئیں اور عوام الناس میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے آخر میں ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب کی۔
